ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس نے 'بھارت بند'کا اعلان نہیں کیا:کھرگے 

کانگریس نے 'بھارت بند'کا اعلان نہیں کیا:کھرگے 

Sun, 27 Nov 2016 11:25:11    S.O. News Service

کلبرگی، 26 نومبر(ایس او نیوز)لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھرگے نے آج کہا کہ ان کی پارٹی نے 28 نومبر کو 'بھارت بند' کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن اس نے بغیر تیاری کئے نوٹ بندی کے فیصلے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) حکومت کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مسٹر کھرگے نے کہا، 'مرکز کے بغیر سمجھداری سے کئے گئے فیصلے کی وجہ سے درمیانے طبقے کے درمیان غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ ہم نوٹوں کی منسوخی کے خلاف نہیں ہیں ،لیکن اسے لوگوں کے مفادات کو متاثر کئے بغیر سائنسی طریقے سے لاگو کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس فیصلے پر غصہ ظاہر کیا اور کہا کہ نوٹوں کی کمی کی وجہ سے عام آدمی ضروری سامان بھی نہیں خرید پا رہا ہے ۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں تو انہیں پارلیمنٹ آنا چاہئے اور بحث میں حصہ لینا اور نوٹ بندی پر اپوزیشن کے خدشات کا جواب دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا، 'اس ملک کا شہری ہونے کی حیثیت سے میں نوٹ بندی پر وزیر اعظم نریندر مودی کے اقدام کا خیر مقدم کرتا ہوں، لیکن یہ فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا۔ حکومت کو نوٹ بندی کے اثرات کو دیکھتے ہوئے احتیاطی قدم اٹھانے چاہیے تھے اور اس کے بعد 500 اور 1000 روپے کے نوٹ کو بند کرنا چاہیے تھا'۔مسٹر کھڑگے نے کہا کہ کانگریس نوٹ بندی کی خامیوں کو اجاگر کرنا چاہتی ہے ۔ غیرسائنسی طریقے سے اس فیصلے کو لاگو کئے جانے سے کچھ لوگوں کو جان گنوانی پڑی اور اگر اس سے ملک میں اقتصادی بحران پیدا ہوتا ہے تو مسٹر مودی خود اس کے لئے ذمہ دار ہوں گے ۔


Share: